ETV Bharat / international

Palestinian Footballer Killed مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی فٹبالر ہلاک - مغربی کنارے میں فلسطینی فٹبالر ہلاک

اسرائیلی فوج نے نابلس میں ایک چھاپے کے دوران 23 سالہ فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں تقریباً 150 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔Palestinian Footballer Killed

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 7:41 PM IST

نابلس: مغربی کنارے میں اسرائیل فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی فٹبالر ہلاک ہوگیا۔ الجزیرہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران ایک 23 سالہ فٹ بالر کو گولی مار کر شہید اور 5 دیگر کو زخمی کر دیا۔ احمد دراغمہ کو آج جمعرات کو صبح سویرے نابلس شہر میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں ماریں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔Palestinian Footballer Killed

دراغمہ کا تعلق قریبی قصبے توباس سے تھا، مقامی فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ بینک پریمیئر لیگ کلب ثقفی تلکریم کے لیے فٹ بال کھیلتا تھا۔ مشہور عربی فٹ بال ویب سائٹ کوورا نے دراغمہ کو 6 گول کے ساتھ اس سیزن میں ٹیم کے ٹاپ اسکورر کے طور پر درج کیا تھا۔یہ واضح نہیں تھا کہ آیا وہ تصادم میں حصہ لے رہا تھا یا نہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہوں نے ان فلسطینیوں پر گولی چلائی جو دھماکہ خیز مواد پھینک رہے تھے اور اسرائیلی فوجیوں پر گولی چلا رہے تھے جب وہ نابلس پہنچے تھے۔ فلسطینی گروپ حماس، جو کہ ناکہ بندی شدہ غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرتا ہے، نے کہا کہ دراغمہ اس کا رکن تھا، لیکن اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ اس وقت لڑائی میں مصروف تھا جب وہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Palestinian killed in West Bank: مغربی کنارے میں ہلاک فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ میں امڈی بھیڑ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں تقریباً 150 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 2006 کے بعد سے 2022 کا سال فلسطینیوں کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا ہے۔ وہیں فلسطینی حملوں میں مزید 31 افراد بھی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی حملے خاص طور پر شمالی مغربی کنارے کے شہروں جنین اور نابلس پر مرکوز ہیں جہاں فلسطینی مسلح مزاحمت بڑھ رہی ہے۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین پر ایک فوجی چھاپے کے دوران ایک 16 سالہ فلسطینی بچی جنا ماجدی زکرانہ کو شہید کر دیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، زکرنہ اپنے گھر کی چھت پر اپنی بلی کے ساتھ کھیل رہی تھی جب اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ اسے سر میں گولی ماری گئی تھی۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.