رام اللہ: فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اقدامات شروع کرے۔ محمد اشتیہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے) کے زیر اہتمام ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ Palestine urges UN to end conflict with Israel
انہوں نے اقوام متحدہ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ "اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کی حمایت کرنے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطین میں عام انتخابات کرانے کی اجازت دے۔" فلسطین 1967 میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتا ہے، جس میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی بھی شامل ہے، جس کی راجدھانی مشرقی یروشلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: UNGA resolution on Palestinian Issue اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرنے پر زور دیا
یو این آئی