اسلام آباد: پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک عوامی ریلی کے دوران ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر منگل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا۔Imran Khan Summoned For Threatening Judge
جیو ٹی وی نے قانونی ماہرین کے حوالے سے کہا کہ یہ مسئلہ عمران خان کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے سکتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی طور پر طلب کیا ہے۔ اس بنچ کی توسیع کے لیے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 20 اگست کو اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، تب انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے ریلی میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل سیشن جج کو بھی دھمکی دی تھی جنہوں نے گل کو حراست میں بھیجا تھا۔
یو این آئی