ETV Bharat / international

Pakistani Man Praises PM Modi پاکستانی نوجوان کا مودی کی تعریف اور شہباز شریف پرتنقید کا ویڈیو وائرل

مہنگائی سے پریشان پاکستانی نوجوان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہتا دکھ رہا ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان پر حکومت کررہے ہوتے تو وہ لوگ بھی مناسب قیمتوں پرروزمرہ کی ضروری اشیاء خرید سکتے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 4:47 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیاہے جس میں پاکستان کےایک نوجوان کو ملک کی ابترصورتحال پر شہباز شریف حکومت کو برا بھلا کہتے ہوئے اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کی ستائش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی مشہور یوٹیوبر ثناامجد نے یہ ویڈیوشیئرکیاہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں پاکستانی نوجوان نے خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان پر حکومت کررہے ہوتے تو وہ لوگ بھی مناسب قیمتوں پرروزمرہ کی ضروری اشیاء خرید سکتے تھے۔ اس ویڈیو میں پاکستانی صحافی کو اس نوجوان سے یہ پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ سڑکوں پر یہ نعرہ کیوں لگایا جارہا ہے،'پاکستان سے زندہ بھاگو چاہے انڈیا چلے جاؤ'

اس شخص نے جواب دیا کہ اس کی خواہش ہے کہ کاش وہ پاکستان میں پیدانہ ہوا ہوتا۔نوجوان نے اپنے کرب کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کاش دونوں ملکوں کا بٹوارہ نہ ہوا ہوتا۔ وہ اور اس کے ہم وطن بھی مناسب قیمتوں پر اشیائے ضروریہ خرید سکتے تھے اور ہر رات اپنے بچوں کا پیٹ بھرسکتے تھے۔ اس نے وائرل ویڈیو میں کہا کہ 'کاش پاکستان، ہندوستان سے الگ نہ ہوا ہوتا تو ہم بھی 20 روپے کیلو ٹماٹر، 150 روپے کلو چکن اور 50 روپے لیٹر پٹرول خرید سکتے تھے۔ 'اس نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’یہ کتنا احمقانہ ہے کہ ہمیں ایک اسلامی ملک ملا لیکن ہم یہاں اسلامی حکومت قائم نہیں کرسکے۔'

نوجوان نے کہا کہ 'ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی ہم سے کہیں بہتر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کے عوام ان کی عزت کرتے ہیں اور ان کی بات مانتے ہیں۔اگر ہمارے پاس نریندرمودی ہوتے تو ہمیں نہ نواز شریف کی ضرورت تھی نہ بے نظیر کی اور نہ عمران کی اور نہ ہی (سابق فوجی حکمراں)جنرل پرویز مشرف کی۔ ہمیں صرف مودی چاہئے کیونکہ صرف وہی ملک کے تمام شرپسند عناصر سے نمٹ سکتے ہیں۔'

پاکستان کے اس باہمت نوجوان نے کیمرے کے سامنے برملا کہا کہ 'فی الحال ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے جبکہ ہم ان کے سامنے کہیں نہیں ٹکتے۔اس نے کہا کہ میں مودی کی حکومت میں جینے کیلئے تیار ہوں۔ مودی ایک عظیم شخصیت ہیں اور وہ برے انسان نہیں ہیں۔' نوجوان نے کہا کہ 'ہندوستانیوں کو ٹماٹر اور چکن واجبی دام پر مل رہے ہیں، جب آپ رات میں اپنے بچوں کو کھانا نہیں کھلاسکتے تو آپ اس ملک کو کوسنا شروع کردیتے ہیں جہاں آپ پیدا ہوئے تھے۔ اُس نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ' میری اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں مودی مل جائے اور ہمارے ملک پر حکومت کرے۔ پاکستانیوں کو ہندوستان کے ساتھ اپنا تقابل بند کردینا چاہئے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تقابل ممکن نہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Shehbaz Sharif On PaK SC پاکستان حکمراں جماعت کو سپریم کورٹ کے دو ججوں سے انصاف کی امید نہیں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.