ETV Bharat / international

Seema Haider Update سیما حیدر کے کتنے بوائے فرینڈ؟ سہیلی نے 'پول' کھول دی - سیما حیدر بھارت کیوں آئی

پاکستانی خاتون سیما حیدر پر شکنجا کستا جا رہا ہے۔ سیما کی ایک سہیلی نے اس کے حوالے سے کئی راز کھولے ہیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے ایک نہیں بلکہ کئی بوائے فرینڈ ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

سیما حیدر کے تعلق سے سنسنی خیز دعویٰ
سیما حیدر کے تعلق سے سنسنی خیز دعویٰ
author img

By

Published : Jul 16, 2023, 8:22 PM IST

Updated : Jul 16, 2023, 10:25 PM IST

نئی دہلی: پاکستان سے آنے والی خاتون سیما حیدر کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے۔ اس کے مبینہ عشق پر شبہات گہرے ہونے لگے ہیں۔ کیونکہ اس کے پاس سے چار پاسپورٹ ملے ہیں اور وہ نیپال کے راستے بھارت آئی تھی۔ اس لیے مرکزی ایجنسیاں پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہیں۔ وہ پاکستان کی جاسوس ہے یا نہیں، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس وقت سیما حیدر اور اس کے مبینہ بوائے فرینڈ سچن دونوں ضمانت پر باہر ہیں۔ مرکزی ایجنسیاں اس معاملے میں مختلف کڑیوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسے میں سیما حیدر کی ضمانت بھی منسوخ ہو سکتی ہے۔ ویسے سیما حیدر کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر جانچ سے گزرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تفتیشی ایجنسیوں کا سامنا کریں گی اور اپنی محبت کا ثبوت بھی دیں گی۔

اس پورے معاملے میں سب سے دلچسپ سوال سیما کے چار بچوں کا ہے۔ تمام بچے چھوٹے ہیں۔ انٹیلی جنس کا تجزیہ کرنے والے اہلکار ان بچوں کو پاکستان سے بھارت لانے کے پیچھے تھیوری کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیما اور سچن گریٹر نوئیڈا میں رہ رہے ہیں۔ مرکزی ایجنسیوں کے اہلکار جمعہ اور ہفتہ کو تحقیقات کے لیے پہنچے تھے۔ مقامی انتظامیہ بھی ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے خلاف مزید سخت دفعات شامل کرنے پر غور جاری ہے۔ جلد ہی اس معاملے میں چارج شیٹ بھی داخل کی جائے گی۔ اس کے خلاف موجودہ دفعات میں اسے زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک جیل ہو سکتی ہے۔ سچن اور ان کے والد نیترپال پر سیما حیدر کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

سیما حیدر
سیما حیدر

سیما حیدر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ وہ سعودی عرب سے نیپال اور نیپال کے راستے بھارت آئی ہے۔ یہی نہیں سیما حیدر نے اپنا موبائل اور تمام چیٹنگ ڈیلیٹ کر دی۔ اس لیے اس پر شک بڑھتا جا رہا ہے۔ ویسے، سیما کا کہنا ہے کہ وہ سچن کی محبت کے لیے سرحد پار کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق وہ سچن سے بہت پیار کرتی ہیں، اس لیے اس نے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا دیا۔ ان کے مطابق ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Pak woman ہندو مذہب اپنا کر بھارت میں رہنا چاہتی ہوں: سیما حیدر

چار روز قبل ایک پاکستانی نوجوان نے یوٹیوب پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ سیما حیدر کا عاشق ہے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ ان کے مطابق سیما کرکٹ کی دیوانی ہے، اس لیے وہ ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے بھارت گئی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ میچ ختم ہونے کے بعد دوبارہ پاکستان واپس آ جائے گی، لیکن سیما نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ سیما نے بتایا کہ اس نوجوان کا نام اعجاز ہے۔ سیما کے مطابق اعجاز اس کا عاشق نہیں ہے۔ سیما نے بتایا کہ اعجاز مکان مالک کا بیٹا ہے۔ اس کے پاس ایک ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں ان دونوں نے مل کر کام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Seema Haider Love Story سیما حیدر ایک مشکوک خاتون ہے جس کی جانچ ہونی چاہیے، ساکشی مہاراج

Seema Haider Love Story سیما حیدر ملک کیلئے خطرہ ہے، مولانا شہاب الدین رضوی

وہیں سیما کی ایک پاکستانی سہیلی نے کہا کہ سیما انتہائی جھوٹی لڑکی ہے۔ وہ کسی کا ساتھ نہیں دیتی۔ سہیلی نے دعویٰ کیا کہ سیما کے کئی بوائے فرینڈ ہیں۔ وہ اسی طرح سب کو دھوکہ دیتی رہتی ہے۔ سہیلی نے سچن کو اس بارے میں خبردار بھی کیا۔ سیما نے اپنی پاکستانی سہیلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کی دوست بھی کسی اور کے کہنے پر اسے بدنام کر رہی ہے۔

  • पाकिस्तान से भारत आई #सीमा_हैदर की बचपन की दोस्त को सुनिये। उसे मैच ज्यादा पसंद है,सिगरेट भी पीती है।
    और कई लड़को को उसने फंसा रखखी है।

    चौकाने वाले खुलासे किए हैं। pic.twitter.com/5dg5XSKXtp

    — Mobin LLB (@immobink) July 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سیما کی پاکستانی سہیلی کا دعویٰ

سیما حیدر کی سہیلی نے کہا کہ سیما مسلسل ڈرامہ کر رہی ہیں۔ ان کے بقول آج وہ ہندو بن گئی ہے، لیکن کل وہ عیسائی بھی بن جائے گی، لیکن اس کا ڈرامہ نہیں رکے گا۔ اس کے مطابق سیما کرکٹ میچ دیکھنے بھارت گئی تھی لیکن اس نے وہاں جا کر کچھ اور کرنا شروع کر دیا۔ سید باسط علی نام کا ایک نوجوان سیما کی دوست کا انٹرویو کر رہا ہے۔ اسی انٹرویو میں سیما کی بچپن کی سہیلی نے اسے خوب الٹا سیدھا سنایا۔ اس نے سیما کو شاطر اور سائیکو قرار دیا۔ انہوں نے یہ مزید کہا کہ سیما حیدر کا پسندیدہ کھیل بپ جی نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔

Last Updated : Jul 16, 2023, 10:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.