ETV Bharat / international

Suicide Attack in Pakistan پاکستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، نو اہلکار ہلاک - تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں متعدد فوجی ہلاک

پاکستان کے اخبار ڈان نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ "موٹرسائیکل پر سوار ایک خودکش بمبار نے خیبر پختونخواہ میں ایک فوجی قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 9 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔" وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو دہشت گردی اور بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔ Pakistani soldiers killed in Khyber Pakhthunkhwa suicide attack today

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 7:43 AM IST

Updated : Sep 1, 2023, 10:46 AM IST

خیبر پختونخواہ: خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے جانی خیل علاقے میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 9 پاکستانی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ڈان نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اس کی اطلاع دی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ’’موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔‘‘

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس پی آر نے کہا کہ "خودکش حملے کے نتیجے میں ایک جے سی او نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 فوجی ہلاک ہو گئے، جب کہ پانچ فوجی زخمی ہوگئے۔" آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وہیں پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ کاکڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ 'بنوں ڈویژن میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں 9 فوجیوں کی ہلاکت سے میرا دل ٹوٹ گیا۔' قابل ذکر ہے کہ جب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ گزشتہ نومبر میں ختم ہوا، تب سے پاکستان میں خاص طور سے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Fire Incidents دو مختلف ممالک میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک

Cipher Hearing in Attock Jail اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے پر جواب طلب کیا

Last Updated : Sep 1, 2023, 10:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.