ETV Bharat / international

Punjab and KP Elections پاکستان سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اندرون تین ماہ انتخابات کرانے کا حکم دیا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 5:07 PM IST

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے کی گئی سماعت گزشتہ روز مکمل ہوئی جس کے بعد آج پاکستان کی سپریم کورٹ نے کہا کہ دونوں صوبوں میں اسمبلی انتخابات تین ماہ میں کرائے جائیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے تین دو سے یہ فیصلہ دیا۔ واضح رہے کہ دونوں صوبوں کی اسمبلیوں پر سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کنٹرول تھا۔ لیکن جنوری میں عمران خان نے موجودہ حکومت کو قبل از وقت عام انتخابات پر مجبور کرنے کی کوشش میں اہنی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ ویسے پاکستان میں روایتی طور پر صوبائی اور قومی انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں اور عام انتخابات اس سال اکتوبر تک ہونے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ لیکن دونوں صوبوں میں نگراں حکومت بنائے جانے کے بعد بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے 21 فروری کو، صدر عارف علوی، جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، نے یکطرفہ طور پر 9 اپریل کو دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے طور پر اعلان کردیا۔ جس سے ملک میں ایک آئینی بحران پیدا ہوگیا اور سیاسی ماہرین حیران تھے کہ کیا انہیں ایسا کرنے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے صدر کے اعلان کا ازخود نوٹس لیا تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ انتخابات کی تاریخوں کا فیصلہ کرنے کی آئینی ذمہ داری کس سرکاری ادارے کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم نامے پر دستخط نہیں کیے، اس لیے صدر کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے 18 جنوری کو اسمبلی تحلیل کے حکم نامے پر دستخط کرنے کے باوجود انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے میں ناکام رہے، جسے سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ان کی آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر
سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر

پی ٹی آئی چیئرمین خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی پارٹی فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے کے لیے جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہی ہے اور دونوں صوبوں میں انتخابی مہم کی تیاری شروع کر دے گی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے یہ کام کیا ہے۔ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا ثبوت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.