ETV Bharat / international

پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان

Pakistan Iran tension ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تہران مخالف عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا، جس میں دو بچے ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنے سفیر کو تہران سے واپس بلانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Pakistan recalls ambassador to Iran over air strike that killed 2 people
پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 17, 2024, 7:48 PM IST

اسلام آباد: پاکستان نے ایران سے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطحی تبادلوں کو معطل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایران کے سفیر، جو اس وقت ایران میں ہی ہیں، ان کو بھی پاکستان واپس نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اپنا وفد ایران سے واپس بلانے پر چاہ بہار میں جاری پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ مزید کہا کہ ایران کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے وفد کو واپس بلوایا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد چاہ بہار سے واپس پاکستان آنے کے لیے روانہ ہوگیا ہے، پاکستانی وفد میں چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر گوادر شامل ہیں، اس کے علاوہ کوئٹہ اور گوادر چیمبرز کے تجارتی وفود اور دیگر حکام بھی وفدکا حصہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوروں کو بھی روکا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا تھا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.