ETV Bharat / international

PTI Leader Killed In Pakistan پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف خان سمیت دس افراد کا قتل - پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف منصف خان نے سنہ 2022 کے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی اور بعد میں پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 2:15 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے شہر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عاطف منصف خان کو قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایبٹ آباد کے حویلیاں علاقے کے لنگرا گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں ایک حریف گروپ کے لوگوں نے گھات لگا کر ان پر حملہ کر دیا۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف خان سمیت دس افراد اس حملے میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام کو پیش آیا۔ ایبٹ آباد کے ڈی پی او عمر طفیل نے میڈیا کو بتایا کہ عاطف منصف خان جو کہ تحصیل حویلیاں کے میئر بھی تھے، وہ ایک کار میں سفر کررہے تھے تبھی ان پر حملہ کیا گیا۔

حملے کے دوران ایک گولی عاطف منصف خان کی کار کے فیول ٹینک میں لگی۔ جس کی وجہ سے کار میں آگ لگ گئی اور پھر ایک زور دار دھماکہ ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے مبینہ ویڈیو کے مطابق کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق دو زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔ تاہم پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Pakistan Religious Scholar Shot Dead کراچی میں معروف عالم دین کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حملہ گولیوں سے نہیں بلکہ راکٹ سے ہوا تھا۔ منصف خان نے 2022 کے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی اور بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے والد، منصف خان جادون، خیبرپختونخوا قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن اور صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں بھی 1990 کی دہائی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ڈان کے مطابق، حملے کے بعد، منصف خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں انہیں اپنی موت سے چند گھنٹے قبل لنگرا گاؤں میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.