ETV Bharat / international

Pakistan military delegation visits China: پاکستان کے فوجی وفد نے چین کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 10:34 PM IST

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں تینیوں مسلح افواج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے چین کا دورہ کیا جہاں دونوں فریقین کی جانب سے ٹیکنالوجی، تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔Pakistan military delegation visits China

China-Pakistan discuss international, regional security situations
پاکستان کے فوجی وفد نے چین کا دورہ کیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "پاکستان اور چین کے سینئر حکام نے ایک دوسرے سے ملاقات کرکے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمئنان کا اظہار کیا۔Pakistan military delegation visits China

بیان کے مطابق پاکستان کے تینیوں مسلح افواج کے اعلیٰ سطح کے وفد وفد نے 9 سے 12 جون تک چین کا دورہ کیا اور چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام سے وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔بیان کے مطابق، "اعلیٰ سطح کا اجلاس 12 جون کو ہوا جس میں پاکستانی فریق کی سربراہی چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی فریق کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔"

یہ بھی پڑھیں: Pak FM Talks with OIC Secretary General: پاکستان کی او آئی سی ممالک سے بھارت میں اسلامو فوبیا پر نوٹس لینے کی اپیل

اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران، پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "دونوں فریقوں نے سہ فریقی سطح پر اپنی تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔"

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.