ETV Bharat / international

PTI Azadi March: حکومت پاکستان نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس بند کردی - پی ٹی آئی کا لانگ مارچ

پی ٹی آئی کے اسلام آباد تک حقیقی آزادی مارچ PTI Azadi March کے پیش نظر پنجاب کے 11 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے مطابق یہ قدم عمران خان کے احتجاجی مارچ کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Pakistan govt orders suspension of mobile services in 11 districts of Punjab
حکومت پاکستان نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس بند کردی
author img

By

Published : May 25, 2022, 9:06 PM IST

پاکستان کی حکومت نے بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد تک حقیقی آزادی مارچ PTI Azadi March کے پیش نظر پنجاب کے 11 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا حکم دیا۔پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سروسز نے تصدیق کی کہ گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، سیالکوٹ، جہلم اور راولپنڈی سمیت 11 اضلاع میں آج رات تک خدمات معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم عمران خان کے احتجاجی مارچ کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں 350 اور لاہور میں 20 مقامات پر موبائل سروس بند کرنے کی منظوری دی۔ یہ اس وقت سامنے آیا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں:

PTI Azadi March: تمام رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ شروع، متعدد رہنما گرفتار

PTI Azadi March: لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس کے گولے داغے

پاکستان میں سیاسی کشیدگی ہر وقت بڑھتی جارہی ہے جس کی تمام نظریں اسلام آباد پر ہیں۔ لاہور میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے کیونکہ پولیس اور پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئیں جب انھوں نے اپنے راستے میں رکھی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی اسلام آباد تک حقیقی آزادی مارچ 25 مئی سے شروع ہوگا جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل اور اگلے عام انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.