ETV Bharat / international

Pakistan Flood Death پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13 سو سے تجاوز - پاکستان میں رواں سیزن میں بارش

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رواں سیزن میں بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 1314 تک پہنچ گئی ہے اور 12703 زخمی ہوئے ہیں۔ Pakistan Flood Death اس کے علاوہ سوڈان میں بھی جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے اموات کی تعداد 112 پہنچ گئی ہے۔

Pakistan Flood Death Toll Passes 1300
پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13 سو سے تجاوز
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 10:31 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے میں کم از کم 24 مزید افراد حاں بحق اور 115 دیگر زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ اتوار کی شب جاری ہونے والی این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک کا جنوبی صوبہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس دوران 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد شمال مغربی خیبرپختونخوا میں تین اموات، مشرقی صوبہ پنجاب میں ایک موت اور 107 افراد زخمی اور جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک موت شخص کی ہوئی۔Pakistan Flood Death

این ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رواں سیزن میں بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 1314 تک پہنچ گئی ہے اور 12703 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 750,405 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں بارش سے 1682726 مویشیوں کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Floods پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ سو سے تجاوز، صحت کے بحران کا خطرہ

وہیں سوڈان میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے اموات کی تعداد 112 جا پہنچی ہے۔ اس حوالے سے غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے تقریباً 35 ہزار مکانات مکمل طور پر اور 49 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔ سوڈان سول ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں سے تقریباً 35 ہزار مکانات مکمل طور پر اور49 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفور اورکیسیل علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ملک کے وسطی صوبہ جزیرہ سے منسلک میناگیل کو سیلاب میں ہلاکتوں اورمالی نقصانات کی وجہ سے "آفت زدہ علاقہ” قرار دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18 میں سے 15 ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ تک ہوگئی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.