ETV Bharat / international

ECP Summons Imran Khan عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کا سمن - الیکشن کمیشن پاکستان

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ECP summons Imran Khan

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:55 PM IST

Updated : Dec 13, 2022, 8:49 PM IST

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان ابھی تک سفر کے قابل نہیں ہوئے، ممبر بلوچستان نے کہا کہ عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ کہاں ہے؟ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کر دیں گے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر تحریری فیصلہ نہیں آیا۔ECP summons Imran Khan and other PTI leaders

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیا جائے، سپریم کورٹ نے ہمارے اعتراضات برقرار رکھے ہیں، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان بیمار ہیں تو باقی لوگ کیوں پیش نہیں ہوئے؟ اس پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل انور منصور نے کہا کہ مناسب ہوگا سب کا کیس ایک ساتھ ہی چلایا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے شوکاز معطل کررکھے ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز آنے دی جائیں، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شوکاز نوٹس کمیشن کے بینچ نے جاری کیا تھا سیکریٹری نے نہیں، وکیل انور منصور نے کہا کہ کمیشن کا آرڈر قانون کے مطابق نہیں ہے، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر کمیشن غلطی کرتا ہے تو ہائی کورٹ سے آپ کو ریلیف مل جائے گا۔

ممبر سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار تو ٹھیک ہے لیکن فریقین پیش کیوں نہیں ہو رہے، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے رہا ہوں، فواد چوہدری کو بخار اور فلو ہے، پیش نہیں ہوسکتے، ممبر سندھ نے کہا کہ توہین کسی کی ذات کی نہیں، کمیشن کی بطور ادارہ ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور تمام افراد، اداروں کے احترام کے پابند ہیں، جو بھی ہونا ہے قانون کے مطابق ہونا ہے، پورا یقین ہے کہ کمیشن انصاف کرے گا۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم پر کوئی شک نہ کریں، ہمارا کسی سے عناد نہیں، ممبر پنجاب نے کہا کہ اسد عمر نے عدالت میں معافی مانگی تو یہاں کیوں نہیں آتے؟ کمیشن آ کر بھی کہہ دیں کہ یہ نہیں کہنا چاہتے تھے۔ وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ آپ کا پیغام پہنچا دوں گا، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ممبر پنجاب کی معذرت والی بات پر غور کریں، ممبر پنجاب نے کہا کہ اصل چیز ملک ہے وہ ہے تو ہم سب ہیں۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3جنوری تک ملتوی کردی۔

رواں سال اگست میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کو 30 اگست کو اپنے جواب کے ساتھ کمیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: SC on Imran Khan سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی

یو این آئی

Last Updated : Dec 13, 2022, 8:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.