ETV Bharat / international

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم - Imran Khan news

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس کی سماعت پہلے جیل میں ہی کر رہی تھی لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ان 28 نومبر کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ Imran Khan in cypher case

Pakistan Court orders to present Imran Khan, Shah Mahmood Qureshi in cypher case
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 23, 2023, 8:59 PM IST

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء علی بخاری، تیمور ملک اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمے میں کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی، جس پر وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ جی ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے، جس پر عدالتی عملے نے ہائیکورٹ کی کاپی عدالت کو فراہم کی۔ عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے حکم دیا کہ کیس کا ٹرائل اب 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اگست 15 نومبر تک تمام نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دئیے تھے، جس کے بعد خصوصی عدالت نے آرڈرجاری کیا کہ 29 اگست کے بعد کی کارروائی دوبارہ کی جائے گی جس کے تحت ملزمان پر فرد جرم بھی دوبارہ عائد ہو گی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی یہ پہلی سماعت تھی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.