اسلام آباد: پاکستان نے ہفتے کے روز بین الاقوامی برادری سے غیرمعمولی سیلاب کے لیے امداد کی اپیل کی ہے،سیلاب کے سبب اب تک کم از کم 1,265 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ درخواست اس وقت بھی سامنے آئی جب طیاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوائی پل کے ذریعے غریب ملک کو سامان پہنچایا۔ Appeal for help for flood victims of Pakistan
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مون سون کی بارشوں سے متاثر ہونے والے 33 ملین افراد کی امداد کی مطالبہ کیا ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کُن صورتحال نے عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے، حکومتی کے اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب سے 10 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان کے متعدد وزرا نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی تارکین وطن اور عالمی برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ امداد کے لئے آگے آئیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس ہفتے کے شروع میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کی مدد کریں۔
اقوام متحدہ اور پاکستان نے مشترکہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں لوگوں کی مدد کے لیے ہنگامی طور پر 160 ملین ڈالر کی اپیل جاری کی، جس سے 10 لاکھ سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ہفتے کے روز اپنی تازہ ترین رپورٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید 57 ہلاکتوں کی تعداد بتائی ہے، رواں برس جون کے وسط میں ما نسون کی بارش شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 1,265 ہوگئی، جن میں 441 بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان لے کر ایک فرانسیسی طیارہ ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچا اور قومی صحت کے وزیر عبدالقادر پٹیل نے اس کا استقبال کیا۔