ETV Bharat / international

PTI Azadi March: پاکستان سپریم کورٹ کا عمران خان کو احتجاج کے لیے مختص مقام فراہم کرنے کی ہدایت - پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی طرف مارچ

پاکستان سپریم کورٹ نے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہ کرنے اور احتجاج کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 اور جی 9 کے درمیان جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ PTI Azadi March

Pak SC
پاکستان سپریم کورٹ
author img

By

Published : May 25, 2022, 10:02 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ نے بدھ کو حکومت کو ہدایت دی کہ عمران خان کے اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ PTI Azadi March کے پیش نظر انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے اور دونوں کو حل تلاش کرنے کا بھی حکم دیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ کے تین اراکین نے اس معاملے میں دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیدل آزادی مارچ کے لیے متبادل مقام فراہم کرنے اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے حکم دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں۔عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی پر اجازت دی گئی تاہم عدالت نے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہ ڈالنے کی بھی ہدایت کر دی۔ اپنی ہدایت میں سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف کمشنر اور چیف سکریٹری پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھیں اور معاملے کو حل کرنے کے لیے ان سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

PTI Azadi March: تمام رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ شروع، متعدد رہنما گرفتار

PTI Azadi March: لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس کے گولے داغے

وہیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشخبری یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ کوئی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی، کسی قسم کی پکڑ نہیں ہوگی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ اب باہر نکلیں اور ڈی چوک پہنچیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ فیصلہ کن دن ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت اور تحریک انصاف کو آج رات دس بجے مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔

  • ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔ #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/21snq9kG40

    — Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.