ETV Bharat / international

Shehbaz Sharif arrives in Beijing پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ Shehbaz Sharif arrives in Beijing

Pak PM Shehbaz Sharif arrives in Beijing on his two day official visit of China
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 8:31 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے منصوبوں کی بحالی کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا۔ رواں سال اپریل میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روانہ ہونے سے پہلے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ان پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے جنہیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخی 20ویں قومی کانگریس کے بعد مدعو کیا گیا ہے۔Shehbaz Sharif arrives in Beijing

انہوں نے کہا کہ ایک جانب جہاں عالمی دنیا کئی مسائل اور چیلنجز کا شکار ہے وہیں پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ چینی رہنماؤں سے پاک چین اقتصادی راہداری کی تجدید سمیت کئی اہم امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اقتصادی ترقی کا نیا دور ہے جو دونوں ملکوں کے شہریوں کی زندگیوں بہتر کرنے میں مدد دے گا، ہمیں چینی اقصادی پالیسی سے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

وزیراعظم کے پہلے سرکاری دورہ میں دو طرفہ ایجنڈا کے تحت معاہدوں طے کیے جائیں گے اور 27 اکتوبر کو ہونے والے سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے گیارہویں اجلاس کے موقع پر سی پیک کی تجدید اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف نے اُمید ظاہر کی کہ دورے کے دوران چین کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے پاک چین تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے استعمال کے ساتھ چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan China Relations پاک چین تعلقات میں مضبوطی آئے گی، شہباز شریف

چین کے اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ میں شائع مقالے میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے لیے کارخانوں اور صنعتی اور سپلائی چین نیٹ ورک کے وسیع طرز عمل کے تحت کام کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت اور کھیتی باڑی کو فروغ، پانی کے مؤثر استعمال، ہائبرڈ بیجوں اورپیداوای فصلوں کی ترقی کے لیے دو طرفہ تعاون کو تیز کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون سے دونوں ممالک میں غذائی تحفظ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے اہمیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعت، توانائی، زراعت، آئی سی ٹی، ریل اور روڈ نیٹ ورک، گوادر بندرگاہ کو تجارت اور ترسیل، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کی ترقی جیسے اہم شعبوں کو شامل کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مجموعی مقصد پاکستان کی جامع اور پائیدار ترقی، سماجی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.