ETV Bharat / international

PAK PM Sharif China Visit پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 4:08 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون اور سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ PAK PM Sharif China Visit

Pak PM Sharif meets Chinese prez Xi
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ: چین کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص اقتصادی شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ بدھ کو ایک فیس بک پوسٹ میں، شہباز شریف نے بتایا کہ چین اور پاکستان، بشمول سی پیک CPEC، کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک باہمی معاہدے پر پہنچے ہیں۔PAK PM Sharif China Visit

مریم اورنگزیب کا ٹویٹ
مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

ملاقات کے دوران چینی صدر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ معاشی استحکام کی جدوجہد میں چین پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ اسے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ سے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا۔ پاکستانی رہنما نے ملاقات کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کی رات بیجنگ پہنچے۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shehbaz Sharif arrives in Beijing پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

چین روانگی سے قبل انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ آج بیجنگ روانہ ہوں گے۔ سی پی سی کی تاریخی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد مدعو کیے جانے والے پہلے چند رہنماؤں میں شامل ہونے کا اعزاز ایک ایسے وقت میں حاصل ہوا جب دنیا بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

چینی قیادت کے ساتھ میری بات چیت بہت سی دوسری چیزوں کے ساتھ سی پیک کے احیاء پر مرکوز ہوگی۔ CPEC کا دوسرا مرحلہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کے آغاز کا وعدہ کرتا ہے، جس سے ہمارے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ چین کے معاشی معجزے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ وزیراعظم وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت اور چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.