ETV Bharat / international

Political Crisis in Pakistan: عمران خان نے مبینہ خط کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دی - no confidence motion n pakistan

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کوان کی حکومت کے خلاف مبینہ غیر ملکی سازش والا مکتوب کچھ سینئر صحافیوں کے ساتھ شیئر کیا۔ جن میں سے ایک صحافی نے بتایا کہ خط کی کاپی ہمیں نہیں دی جا سکتی تھی اس لیے صرف اس کا مواد ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا۔ خط سے متعلقہ ملک پاکستان کی پالیسیوں سے ناخوش ہے۔خط میں روس کے دورے کا ذکر تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ (دورہ) وزیر اعظم کا ذاتی فیصلہ تھا۔ خط میں لکھا گیا کہ 'وہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر سب کو معاف کر دیں گے، ورنہ آنے والے دن (پاکستان کے لیے) مشکل ہوں گے۔Political Crisis in Pakistan

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 10:59 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کوان کی حکومت کے خلاف مبینہ غیر ملکی سازش والا مکتوب کچھ سینئر صحافیوں کے ساتھ شیئر کیا۔ جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک تعینات پاکستان کے سفیر نے یہ خط ان کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ ارشد شریف، کاشف عباسی اور عمران ریاض خان ان صحافیوں میں شامل ہیں جن کے سامنے خط پڑھا گیا۔ اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہاکہ اسد عمر نے کچھ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کچھ دوری سے ہمیں وہ خط دکھایا۔ شریف نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جب یہ خط پڑھا جا رہا تھا تو پانچ سے چھ وزراء جذباتی ہو گئے۔ وزیراعظم نے نہ تو ملک کا نام دیا اور نہ ہی حکام کا۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ چیزیں آرمی چیف کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل اور پارلیمنٹ کو بھی خط سے آگاہ کیا جائے گا۔Political Crisis in Pakistan

عمران ریاض خان نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط کی کاپی ہمیں نہیں دی جا سکتی اس لیے صرف اس کا مواد ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ خط پاکستانی حکام اور کسی دوسرے ملک کے حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو تھی۔ میرے خیال میں وہ ملک امریکہ ہے لیکن حکومت نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے افسران کے نام یا ان کے ٹھکانے نہیں بتائے۔ انہوں نے کہا کہ روس۔ یوکرین معاملے پر پاکستان کی رائے سے یورپ اور امریکہ خوش نہیں ہیں۔

اجلاس میں شریک کاشف عباس نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خط سے متعلقہ ملک پاکستان کی پالیسیوں سے ناخوش ہے۔خط میں روس کے دورے کا ذکر تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ (دورہ) وزیر اعظم کا ذاتی فیصلہ تھا۔ خط میں لکھا گیا کہ 'وہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر سب کو معاف کر دیں گے، ورنہ آنے والے دن (پاکستان کے لیے) مشکل ہوں گے۔ اس سے پہلے دن میں خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس مکتوب کو سینئر صحافیوں اور حکومت کے معاونوں کو دکھائیں گے۔ اتوار کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی عوامی میٹنگ میں وزیر اعظم نے ایک کاغذ جیب سے نکال کر عوام کے سامنے لہراتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں حکومت کو گرانے کی غیر ملکی سازش کے ثبوت ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.