ETV Bharat / international

Pak Opposition After Pak SC Verdict: تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ کالعدم قرار، اپوزیشن کا ردعمل - پاکستان میں سیاسی بحران

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم اور قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے قوم مبارک باد دی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام جیت گئے۔ Pak Opposition After Pak SC Verdict

Pak Opposition reaction After Pak SC rejects deputy speaker ruling
تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ کالعدم قرار، اپوزیشن کا ردعمل
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 3:25 PM IST

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے صدر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا، اس فیصلے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی جانب سے زبردست ردعمل کا اظہار کیا گیا، کسی نے اس فیصلے کی تعریف کی تو کسی نے آئینی جیت قرار دیا اور ملک کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ قوم کو آئین کی سر بلندی بہت بہت مبارک ہو۔ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے، وزیرِ اعظم شہباز شریف ہوں گے انشاءاللہ!

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ آج نئی تاریخ لکھے جانے کا اہم ترین دن ہے! سب کو مبارک دیتا ہوں جنہوں نے آئین کی بالا دستی کے لئے اس جدوجہد کی حمایت کی، اس کا دفاع کیا اور آواز بلند کی۔ جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست آج دفن ہوگئی۔ پاکستان کے عوام جیت گئے۔ اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غلط ہے۔ چلو کم از کم اب ہم غدار نہیں رہے، شکریہ سپریم کورٹ، الحمداللّٰہ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، انھوں نے اپنے ٹویٹر پر جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیتے ہوئے جئے بھٹو اور جئے عوام کا نعرہ بھی لگایا۔بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا ٹویٹ

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے غیر تصدیق شدہ اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو اب صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا۔ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔ انھوں نے اس قبل بھی ٹویٹ کیا تھا کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ھوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan After Pak SC Verdict: ’پاکستان کے لیے ہمیشہ آخری گیند تک لڑوں گا‘، قوم کے نام عمران خان کا پیغام

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔ اور کورٹ نے قومی اسمبلی اسپیکر کو 9 اپریل کو صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں فوری نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتے رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.