پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے اقدامات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا ، خاص طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو سینئر عہدیداروں کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز بیان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداروں کے توہین آمیز بیان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔Pak FM Talks with OIC Secretary General
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بی جے پی کی جانب سے وضاحتی کوشش اور تاخیر سے کی جانے والی معمولی تادیبی کارروائی سے مسلم دنیا میں پیدا ہونے والے اضطراب کو کم نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے اہانت رسول کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بھارتی مسلمانوں کی جان، عزت، جائیداد، ثقافت، ورثے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اور بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔
یہ بھی پڑھیں: Pak PM on Blasphemy: پاکستانی ایوان میں اہانت رسول کے معاملے پر قرارداد منظور کرنے کی تیاری
اس سے قبل بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد کے ساتھ بی جے پی کے عہدیداروں کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ جس میں انھوں نے بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے اور اجتماعی کوششوں کے لیے اقوام متحدہ کے اہم کردار پر زور دیا تھا۔