ETV Bharat / international

Pakistan FM Writes to UN Rights Chief: پاکستان نے یاسین ملک کی حمایت کی، بلاول بھٹو نے یو این کو خط لکھا

author img

By

Published : May 25, 2022, 4:35 PM IST

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کشمیر کی صورتحال کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 24 مئی کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ کو خط لکھا تھا۔Pakistan FM Writes to UN Rights Chief

Pakistan Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari
پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری Pakistan Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ کو خط لکھا ہے جس میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک Yasin Malik کو تمام الزامات سے بری اور جیل سے ان کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے خاندان سے مل سکیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے کشمیر کی صورتحال کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 24 مئی کو بیچلیٹ کو خط بھیجا تھا۔Pakistan FM Writes to UN Rights Chief

پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق خط میں ہائی کمشنر کو خاص طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور ان کی قیادت پر ظلم و جبر اور انہیں فرضی مقدمات میں پھنسانے کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر اور ہیومن رائٹس کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقامی کشمیری قیادت کو فرضی کیسز کے ذریعے نشانہ بنانے کا فوری نوٹس لیں، خاص طور پر یاسین ملک کے ساتھ کیے گئے سلوک کا۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Condemns Conviction of Yasin Malik: پاکستان نے یاسین ملک کو قصوروار ٹھہرانے کی مذمت کی

پاکستانی وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر سے کہا کہ وہ بھارت پر زور دیں کہ وہ یاسین ملک کو تمام بے بنیاد الزامات سے بری اور جیل سے ان کی فوری رہائی کو یقینی بنائے تاکہ وہ اپنے خاندان سے مل سکیں، ان کی صحت بحال ہو اور معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ اس کے علاوہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کو بھہ خط لکھا ہے، جس میں انہیں کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حریت اور کالعدم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے رہنما یاسین ملک کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2017 کے ایک مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.