ETV Bharat / international

Pak Army Chief on Economic Crisis بُرا وقت گزر چکا ہے، پاک آرمی چیف کی تاجروں کو یقین دہانی - پاک آرمی چیف کی تاجروں سے گفتگو

پاک آرمی چیف نے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے سرکردہ تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ آپ لوگ پرعزم اور پراعتماد رہیں، دنیا اس وقت مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہے اور ہم بھی مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں لیکن بدترین وقت ختم ہو چکا ہے۔ تاجروں نے آرمی چیف کو بتایا کہ قوم کو امید ہے کہ فوج ملک میں پولرائزیشن اور افراتفری کو مزید گہرا نہیں ہونے دے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 2:13 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں ملک کے 10 بڑے تاجروں سے میٹنگ کے دوران انہیں یقین دلایا کہ بدترین دور ختم ہو چکا ہے، ملک نے ڈیفالٹ کے امکان پر قابو پالیا ہے، اب ہم ایک قوم کے طور پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں اور ہم ایک مضبوط قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ یہ اطلاع پاکستانی میڈیا دی نیوز کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ ملاقات کے دوران پر امید نظر آئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پالیا گا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ پرعزم اور پراعتماد رہیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے سرکردہ تاجروں سے کہا کہ دنیا مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہے اور ہم بھی مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں لیکن بدترین وقت ختم ہو چکا ہے۔ جنرل عاصم نے اپنے تاجروں کو یقین دلانے کے لیے متعدد دفعہ اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا کہ پاکستان موجودہ آزمائش پر کامیابی سے قابو پالے گا۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ تاجروں نے آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آرمی چیف نے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے تاجروں نے انتہائی کامیاب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس میٹنگ میں آرمی چیف اور وزیر خزانہ کی جانب سے تاجروں کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر لی گئی ہیں اور توقع ہے کہ کچھ دنوں میں معاہدہ ہو جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ ڈالر کی فراہمی کے معاہدوں کو بھی دستاویزی شکل دی جائے۔ تاجروں نے آرمی چیف کو بتایا کہ قوم کو امید ہے کہ فوج پولرائزیشن اور افراتفری کو مزید گہرا نہیں ہونے دے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ فوج اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور اور کراچی کے پانچ، پانچ تاجروں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.