لندن: یوکرین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ روسی فوجی مارے گئے ہیں، جو روس کے لیے اب تک کا سب سے بڑا نقصان اور دھچکا ہے۔ اخبار ’دی سن‘ نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار کے قریب روسی فوجی مارے گئے ہیں جو روس کے لیے اب تک کا سب سے بڑا دھچکا ہے۔Russia Ukraine War
اخبار کے مطابق جنگ زدہ ملک یوکرین مسلسل روسی صدر ولادیمیر پوتن کی فوج کو پیچھے دھکیل رہا ہے اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے سینکڑوں روسی فوجیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس نے اتوار کو 950 روسیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آٹھ ماہ قبل شروع ہونے والے حملوں میں ایک دن میں مارے جانے والے فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے ساتھ اب تک ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی کل تعداد 71,200 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس کا یوکرین کے بڑے شہروں میں اہم انفراسٹرکچر پر حملے، بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر
یوکرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کو روس کی 52 بختر بند گاڑیاں، 13 ٹینک اور ایک کروز میزائل تباہ کر دیا ہے۔ یوکرین کی وزارت دفاع نے بھی پیر کو روس کے 44 کروز میزائلوں کو مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
دی سن کے مطابق، صدر پوتن مبینہ طور پر اپنے ناقص تربیت یافتہ فوجیوں کو مرنے کے لیے بھیج رہے ہیں کیونکہ وہ ہر قیمت پر خطے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ یوکرین کی افواج کے بختر بند ٹینکوں پر حملے کے بعد کچھ روسی فوجی بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ (یو این آئی)