تہران: ایران کے صوبہ یزد میں ایک اسٹیل پلانٹ میں دھماکے اور آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ایمبولینس سروس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ تسنیم خبررساں ادارے نے ایمبولینس سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 15:35 پر پیش آیا۔One killed in steel factory explosion in Iran
ایجنسی کے مطابق بافک اسٹیل کمپلیکس میں ویلڈنگ کے کام کے دوران دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جائے واقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو شہر کے ہی ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Fire at China Factory چین کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک
یواین آئی