ETV Bharat / international

Cargo Ship Catches Fire شمالی سمندر میں مال بردار جہاز میں آگ لگنے سے ایک بھارتی ہلاک، بیس زخمی

شمالی سمندر میں 3000 کاروں کو لے جانے والے ایک مال بردار بحری جہاز میں آگ لگنے سے عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیدرلینڈ میں بھارتی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے عملے کے تمام 20 ارکان بھارتی ہیں۔

one Indian killed as cargo ship with 3,000 cars catches fire in north sea
شمالی سمندر میں مال بردار جہاز میں آگ لگنے سے ایک بھارتی ہلاک، بیس زخمی
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 4:00 PM IST

لندن: نیدرلینڈز کے ساحل کے قریب شمالی سمندر میں تقریباً 3000 کاروں کو لے جانے والے ایک مال بردار بحری جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک ہوگیا۔ 20 دیگر بھارتی عملے کے ارکان زخمی ہوئے۔ ڈچ کوسٹ گارڈ نے خبردار کیا ہے کہ آگ بجھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ آگ منگل کی رات پناما میں رجسٹرڈ 199 میٹر طویل جہاز 'فریمینٹل ہائی وے' پر لگی جو جرمنی سے مصر جا رہ تھا۔ آگ لگنے کے بعد عملے کے کئی ارکان نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی۔

نیدرلینڈ میں بھارتی سفارت خانے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جہاز میں آگ لگنے سے ایک بھارتی شہری کی موت ہوگئی۔ سفارتخانے نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں شمالی سمندر میں 'فریمینٹل ہائی وے' نامی بحری جہاز کے حادثے سے بہت دکھ ہوا ہے، جس میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور عملے کے کئی ارکان زخمی ہو گئے تھے۔سفارتخانے نے کہا کہ وہ ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور میت کی وطن واپسی میں مدد کر رہا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانہ حادثے میں زخمی ہونے والے عملے کے 20 دیگر ارکان سے بھی رابطے میں ہے۔ تمام محفوظ ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ نیدرلینڈ کے حکام اور شپنگ کمپنی کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے عملے کے تمام 20 ارکان بھارتی ہیں۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بدھ کے روز سی این این کو بتایا کہ جہاز کے عملے کے 23 ارکان کو نکالنے کے لیے امدادی کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا، جب کہ کچھ اپنی جان بچانے کے لیے جہاز سے کود گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک ترجمان نے کہا کہ آگ کو مکمل طور پر بجھانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے، شاید ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال جہاز پر فائر مین بھیجنا خطرے سے خالی نہیں۔ ترجمان ایڈون گریمن نے بتایا کہ اگر آگ بجھانے کے لیے پانی کا استعمال کیا گیا تو بحری جہاز کا توازن غیرمستحکم ہو سکتا ہے۔ پھر اسے بچانا مشکل ہو جائے گا کیونکہ وہ ڈوب جائے گا۔

ڈچ نیوز نیوز چینل کی خبر کے مطابق جہاز کے عملے کے 23 ارکان نے پہلے خود آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اس کے بعد روٹرڈیم سے آگ بجھانے کے ماہرین کو بلایا گیا لیکن تب تک صورتحال قابو سے باہر ہو چکی تھی۔ چینل نے بتایا کہ عملے کے سات ارکان نے پانی میں چھلانگ لگا دی اور انہیں قریبی جہازوں نے بچا لیا۔ باقی کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.