ETV Bharat / international

Attack in Khyber Pakhtunkhwa پاکستان میں دستی بم حملے میں ایک ہلاک، گیارہ زخمی - خیبرپختونخوا میں حملہ

پاکستان کے خیبر پختونخواہ کے بنوں ضلع میں ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ hand grenade attack in Pakistan

پاکستان میں دستی بم حملے میں ایک ہلاک، گیارہ زخمی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 10:40 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں اتوار کو ایک گھر پر دستی بموں سے حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ضلع کے علاقے میرا خیل میں علی الصبح پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ایک مقامی شہری کی رہائش گاہ پر کچھ دستی بموں سے حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں مرد، خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2023 میں پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک فوجی چوکی پر حملہ ہوا جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حملہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے کیا تھا۔ حملہ بلوچستان کے علاقے زرگن میں ہوا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے جس فوجی چوکی پر حملہ کیا، اسے حال ہی میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنانے والے جبری وصولی کی کوششوں کی تحقیقات میں مدد کے لیے' قائم کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک عسکریت اور تین پاکستانی فوجی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Attack پاکستان میں سیکیورٹی قافلے پر حملہ، متعدد ​​زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.