لاس اینجلس: امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ڈینور پولیس ڈپارٹمنٹ نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ پانچ متاثرین کا پتہ چلا ہے، جن میں سے چار کو ہسپتال لے جایا گیا اور ایک کو مردہ قرار دیا گیا۔ shooting in Denver of Colorado
افسران نے ٹویٹر پر سیاہ رنگ کی گاڑی کی تصویر شیئر کی۔ شبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے وہی گاڑی استعمال کی تھی۔ حکام نے اس گاڑی یا اس گاڑی سے وابستہ شخص (افراد) کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل محکمہ نے پہلے کے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وربینا اسٹریٹ کے 1400 بلاک میں گولی باری میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ محکمہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Colorado Shooting کولوراڈو میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک
یو این آئی