ETV Bharat / international

G20 Parliamentary Speakers Summit بھارت نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے، اوم برلا - جی20 پارلیمانی اسپیکرز کی آٹھویں چوٹی کانفرنس

اوم برلا نے جی20 پارلیمانی اسپیکرز کی آٹھویں چوٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے۔' Om Birla in G20 Parliamentary Speakers Summit

بھارت نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 7:23 AM IST

کیمپ جکارتہ: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جی20 پارلیمانی اسپیکرز کی آٹھویں چوٹی کانفرنس میں موثر پارلیمنٹ، فعال جمہوریت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کی ہے اسی جذبے کے تحت بھارت نے عالمی امن اور استحکام کے لیے کثیر جہتی کو اپنانے پر زور دیا ہے تاکہ ہم دنیا کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے اور عوام کی آرزؤں کے مطابق حل تلاش کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو سکیں۔' Om Birla in Jakarta

برلا نے جی20ممالک کے درمیان زیادہ یکجہتی اور تعاون کے لئے بھارت کے عزم کا اظہار کیا۔ اس پس منظر میں کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے بدلتے تناظر میں جمہوری اداروں کے ساتھ لوگوں کی شمولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، برلا نے کہا کہ ہمارا مقصد موجودہ نسل کو پارلیمنٹ سے مربوط کرنا ہے، اسی لیے نوجوانوں کی فعال شمولیت بے حد ضروری ہے۔ اس مقصد کی حصولیابی کے لیے پارلیمنٹ میں مختلف پروگراموں کاانعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت کے 75 سال کے اس شاندار اور قابل فخر سفر کے دوران ہماری جمہوریت مزید طاقتور اور متحرک ہوئی ہے نیز ہماری پارلیمنٹ عوام کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

اس سے قبل”ابھرتے ہوئے مسائل - خوراک اور توانائی کا تحفظ اور اقتصادی چیلنج“ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ دنیا کو کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی عدم استحکام کے سبب خوراک اور توانائی کے تحفظ میں بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے حوالے سے خدشات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی مسائل کا مناسب حل عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہونا چاہیے اور مناسب شرح اور پائیدار طریقے سے خوراک اور توانائی کے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں مزید کہا کہ روس-یوکرین بحران نے خوراک اور توانائی کی سلامتی کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہندوستان یقین کامل ہے کہ دنیا کی جامع ترقی کے لیے اس جدوجہد کو باہمی بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق حکومت کی مختلف اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے مشورہ دیا کہ تمام پارلیمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی حکومتوں کو اہم عالمی مسائل جیسے کہ خوراک کا تحفظ، توانائی کا تحفظ، ماحولیات تبدیلی اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئے خیالات، نئے اقدامات، بہترین طریقوں کے مسلسل تبادلے سے ہم ایک بہتر اور لچکدار معیشت کی تعمیر میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Commonwealth Parliamentary Conference in Halifax برلا نے ہیلی فیکس میں 65ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برلا نے جکارتہ میں فٹ بال میچ کے دوران پیش آنے والے سانحہ پر رنج و غم کا اظہار تعزیت کی اور اس میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی تمناکی۔ قبل ازیں لوک سبھا کے اسپیکر نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ہندوستانی پارلیمانی پارٹی کی قیادت کی۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسٹر انتونیو گوٹیرس کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.