ETV Bharat / international

Notice to Imran Khan عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ Notice to Imran Khan

عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 11:14 AM IST

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو این اے-45 کرم میں بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ایک وزیر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں بھی یکم نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ Notice issued to Former Pak PM Imran Khan

ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ انہیں نوٹس کے ذریعے متنبہ کیا گیا ہے کہ امیدوار کو نااہل قرار اور صوبائی وزیر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کے باب 10 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ای سی پی کی جانب سے کارروائی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) عبدالرؤف خان کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Long March عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز

رپورٹ میں کمیشن کو بتایا کہ کے پی کے وزیر برائے ریلیف اور آبادکاری محمد اقبال پر ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو جمع نہیں کرایا گیا۔ صوبائی وزیر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جو حلقے سے الیکشن لڑیں گے، رپورٹ میں وزیر پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ آئندہ ضمنی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.