ETV Bharat / international

Imran Khan Statement on Azadi March: اسلام آباد میں خونریزی سے بچنے کے لیے آزادی مارچ کو ختم کیا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کے تحت آزادی مارچ ختم کرنے کی خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ نکلیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اس وقت اگر وہ اسلام آباد میں بیٹھتے تو خون خرابہ ہوتا۔Imran Khan statement on Azadi March

author img

By

Published : May 27, 2022, 11:05 PM IST

imran khan
عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے اسلام آباد تک آزادی مارچ کو ختم کرنے کے بدلے میں ڈیل کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اور کہا کہ جلد انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کس طرح پولیس افسران نے پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کے لیے مارچ کے شرکاء پر حملہ کیا۔

"ہمارے کارکنوں نے پوچھا کہ ہم نے دھرنا کیوں نہیں دیا۔ میں وہ آدمی ہوں جس نے 126 دن تک دھرنا دیا، میرے لیے یہ مشکل نہیں ہے، لیکن جب میں وہاں پہنچا تو مجھے حالات کی حد کا پتہ چل گیا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ اس دن خونریزی ہو گی۔"Imran Khan statement on Azadi March

عمران خان نے کہا کہ لوگ پولیس کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تیار تھے۔ ہر کوئی لڑنے کے لیے تیار تھا، ہمارے کچھ آدمیوں نے جو کچھ دیکھا اور سہا اس پر بہت غصہ آیا۔ افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مظاہرین پر ظلم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: PTI Azadi March: عمران خان نے حکومت کو انتخابات کے اعلان کے لیے چھ دن کی مہلت دی

انہوں نے کہا کہ اگر میں اس دن دھرنا دیتا تو میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ خونریزی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کے خلاف نفرت کا جذبہ پایا جا رہا تھا۔ حکومت کو ہدایات جاری کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ 'لیکن پولیس بھی ہماری ہے، یہ ان کا قصور نہیں ہے۔' انہوں نے کہا کہ اگر تشدد ہوا تو اس سے ملک میں انتشار ہی پھیلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ ختم کرنے کے فیصلے سے یہ مت سمجھو کہ یہ ہماری کمزوری تھی اور یہ کہ ڈیل ہو گئی۔ ان کے اقدامات کے پیچھے ملک کے لیے تشویش تھی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی 'امپورٹڈ حکومت' کے ساتھ مذاکرات یا اسے قبول نہیں کرے گی۔"میں اسے ایک جہاد سمجھتا ہوں۔ میں جب تک زندہ ہوں اس کے خلاف کھڑا رہوں گا،" انہوں نے دہرایا کہ انہیں صرف ملک کے مستقبل کی فکر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.