سڈنی: سڈنی میں کرسمس کی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ قابو سے باہر ہونے سے تین بچوں سمیت کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، اتوار کی رات تقریباً 9:30 بجے سڈنی کے شمالی ساحلی علاقے میں آلمبی اوول پہاڑی میں ہونے والی تقریب سے ہنگامی سروس کو کال کی گئی اور پہنچنے پر بتایا گیا کہ تقریب کے دوران آتش بازی بے قابو ہوگئی تھی"۔ Children injured after Sydney Fireworks Accident
آتش بازی میں ایک 11 سالہ لڑکا جھلس گیا جسے اسپتال لے جایا گیا۔ ایک آٹھ سالہ لڑکی اور ایک 12 سالہ لڑکے کو بھی اسپتال میں داخل کیا لیکن بعد میں انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ چھ دیگر افراد کو معمولی زخموں کی وجہ سے جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا اور پیرامیڈیکس اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہاں سے چلے گئے۔ پولس نے اوول میں واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ سیف ورک نیو ساؤتھ ویلز کے انسپکٹر جائے وقوعہ پر جانے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Jersey Explosion جرسی دھماکے میں پانچ افراد ہلاک
یو این آئی