میکسیکو سٹی: میکسیکو کی موریلوس ریاست کے دارالحکومت کرنواکا میں فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ شہری تحفظ اور امداد کے کرنواکا سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سڑک پر شراب پینے والے دو شہریوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تھے۔ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح الٹاوسٹا میں پیش آیا۔ یہاں تین گاڑیوں پر سوار مسلح افراد کے ایک گروپ نے سڑک پر شراب پی رہے کچھ شہریوں پر حملہ کیا اور ایک دیگر کو اپنے قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر فائرنگ
اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی تو شرپسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک مردہ ڈرائیور کے ساتھ چیروکی وین اور ایک زخمی ڈرائیور کے ساتھ ایک موٹر سائیکل کو پولیس اہلکاروں نے قبضے میں لیا۔ ڈیوٹی کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور بدقسمتی سے دونوں کی جان چلی گئی۔ ایک اور واقعہ میں تلالٹینانگو میں ایک اور وین پکڑی گئی۔ اس میں پانچ افراد سوار تھے، جو جیکٹ اور ایک مواصلاتی ریڈیو سے لیس تھے، سبھی مارے گئے۔
یو این آئی