ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا آغاز - نئے سال 2024 کا جشن

new year 2024 celebration پوری دنیا نئے سال 2024 کو خوش آمدید کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز آتش بازی کے ساتھ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی تاریخ کی وجہ سے تمام ممالک ایک ہی وقت میں نیا سال نہیں مناتے ہیں کچھ پہلے تو کچھ ایک دن بعد نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 9:02 PM IST

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے لوگ نئے سال کا جشن منانے اور خوش آمدید کہنے والے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ درحقیقت، جیسے ہی 31 دسمبر کی آدھی رات قریب آتی ہے، پوری دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے الٹی گنتی شروع کر دیتی ہے۔ لیکن بین الاقوامی تاریخ کی وجہ سے تمام ممالک ایک ہی وقت میں نیا سال نہیں مناتے ہیں۔ کچھ ممالک دوسرے ممالک کے مقابلے میں تقریباً ایک دن بعد نئے سال کا استقبال کرتے ہیں۔ وہیں کریباتی، ایک ایساجزیرہ ملک، جو وسطی بحر الکاہل میں مشرق میں واقع ہے، پہلے نئے سال کا استقبال کرنے والا جزیرہ ہے۔

آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا جشن: آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا جشن آتش بازی سے منایا گیا۔ سڈنی ہاربر برج پر آتش بازی کا مظاہرہ اور لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔ اسے ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 425 ملین لوگ دیکھتے ہیں۔حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سڈنی بھر میں پہلے سے کہیں زیادہ پولیس تعینات کی گئی ہے کیونکہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد ایسے شاندار نظاروں کے لیے بندرگاہیں اور احل پر جمع ہیں۔

دوسری جانب نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں عہدیداروں اور پارٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال کا جشن منانے والوں کے ہجوم کا استقبال کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.