ETV Bharat / international

Australia Domestic Violence آسٹریلیا میں گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے نیا دس سالہ منصوبہ - گھریلو تشدد پر امانڈا رچ ورتھ نے کیا کہا

آسٹریلیا کی سماجی خدمات کی وزیر امنڈا رچ ورتھ اور خواتین کی وزیر کیٹی گیلاگھر نے ریاستی اور علاقائی حکام کے ساتھ پیر کو خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے دس سالہ قومی منصوبہ شروع کیا۔ domestic violence in Australia

آسٹریلیا میں گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے نیا دس سالہ منصوبہ

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 3:41 PM IST

کینبرا: آسٹریلیا کی حکومت نے گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے ایک قومی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی خدمات کی وزیر امنڈا رچ ورتھ اور خواتین کی وزیر کیٹی گیلاگھر نے ریاستی اور علاقائی حکام کے ساتھ پیر کو خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے دس سالہ قومی منصوبہ شروع کیا۔ اس منصوبے کے تحت نظام انصاف، صحت کے شعبے، جرائم پیشہ افراد، میڈیا، اسکولوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کام کاج کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مردوں اور نوجوانوں کے رویے پر نگرانی رکھی جائے گی۔ Amanda Rishworth on domestic violence

رچ ورتھ نے کہا 'ہم اب یہ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تاکہ خواتین اور بچوں کی اگلی نسل تشدد سے پاک معاشرے میں رہ سکے۔ ہمیں پورے معاشرے میں پائیدار اور اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی منصوبہ گھریلو، خاندانی اور جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے دہائیوں پر محیط ایک انتہائی ضروری عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔'

موناش جینڈر اینڈ فیملی وائلنس پریوینشن سینٹر کی ڈائریکٹر کیٹ فٹز گبن نے اس منصوبے کو ’’عالمی سطح پر معروف‘‘ قرار دیا۔ محترمہ کیٹ نے کہا ’’اس طرح کی اسکیمیں متاثرین کو آزادانہ طور پر سانس لینے میں مدد دیتی ہیں۔ انہیں ایک نئی زندگی ملتی ہے‘‘۔ تاہم قومی پلان میں دو پانچ سالہ ایکشن پلان ہیں، جن میں مقامی خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ منصوبہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Domestic Violence in Australia: گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے نیا کمیشن بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ اس منصوبے کے ذریعے مردوں کے رویے کی تبدیلی کے پروگراموں اور مجرمانہ مداخلتوں کے لیے مزید رقم درکار ہوگی، جو حکومت کی جانب سے دستیاب کرائی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.