ETV Bharat / international

New Jersey Imam Stabbed امریکہ کی ایک مسجد میں دورانِ نماز امام پر چاقو سے حملہ

نیوجرسی کی مسجد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام سید النقیب کو صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب فجر کی نماز کے دوران اس وقت چاقو مارا گیا جب وہ رکوع میں جارہے تھے۔ امام پر کم از کم دو مرتبہ وار کیا گیا لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

New Jersey imam stabbed during morning prayer
امریکا کی ایک مسجد میں دورانِ نماز امام پر چاقو سے حملہ
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 8:01 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک مسجدِ عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نیو جرسی کے امام کی حالت اب مستحکم ہے۔ چاقو کے حملے سے 65 سالہ امام مسجد سید النقیب زخمی ہوگئے تھے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد کے ترجمان عبدالحمدان نے امریکی میڈیا چینل سی این این کو بتایا کہ امام سید النقیب کو صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب فجر کی نماز کے دوران اس وقت چاقو مارا گیا جب وہ رکوع میں جارہے تھے۔

حمدان نے مزید بتایا کہ مشتبہ حملہ آور بھی نماز ادا کر رہا تھا اور اس دوران وہ چاقو کے ساتھ آگے بڑھا اور امام پر کم از کم دو مرتبہ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد، مشتبہ شخص نے مسجد سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن لوگ اسے پکڑنے میں کامیاب رہے اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملہ آور کی شناخت 32 سالہ سیرف زوربا کے نام سے ہوئی ہے لیکن پولیس کی جانب سے ملزم کے اس قاتلانہ حملے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد کے ترجمان حمدان نے بتایا کہ چاقو کے حملے کے وقت مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل ہی ایک الگ تھلگ واقعہ تھا، تمام نمازیوں کو یقین دلایا کہ مسجد محفوظ ہے اور اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے لیے کھلی ہے۔ نیو جرسی کے میئر آندرے سائیگ نے کہا کہ انہوں نے واقعے کے فوراً بعد اسپتال میں امام سید النقیب کی عیادت کی۔ میئر نے کہا کہ سینٹ جوزف یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں امام کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.