ETV Bharat / international

Nepal PM's Wife Passes Away نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی اہلیہ کا انتقال - پشپ کمل دہل کی اہلیہ کا انتقال

نیپال کے وزیر اعظم کی اہلیہ سیتا دہل آج علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ 69 برس کی تھیں۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ Nepal PMs wife Sita passes away

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی اہلیہ کا انتقال

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 12:41 PM IST

کھٹمنڈو: نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل 'پرچنڈ' کی اہلیہ سیتا دہل کا بدھ کی صبح طویل علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 69 برس کی تھیں۔ ان کے کنبہ میں چار بچے ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر ادا کی جائیں گی۔ نیپالی وزیر اعظم کے ذاتی معالج پروفیسر ڈاکٹر یوراج شرما نے بتایا کہ پارکنسن، ذیابیطس اور ہائی ٹینشن میں مبتلا مسز دہل کو آج صبح تقریباً 8 بجے دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طورپر علاج فراہم کیا گیا۔ لیکن کافی کوشش کے بعد بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ ساڑھے آٹھ بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

سیکرٹریٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملک میں ماؤنواز تحریک کی مرکزی مشیر مسز دہل کے جسد خاکی کو نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤسٹ سینٹر) کے ہیڈ کوارٹر میں صبح 11 بجے سے ایک بجے تک رکھا جائے گا۔ دوپہر دو بجے پشوپتی ناتھ مندر کے احاطے میں باگمتی دریا کے کنارے پشوپتی آریہ گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ بتا دیں کہ نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ نے 26 دسمبر 2022 کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ حال ہی میں پرچنڈ ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Former Italian PM Passes Away اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کا انتقال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.