ETV Bharat / international

Nepal President admitted to AIIMS نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل ایمس میں داخل - پوڈیل کو دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا

نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ نیپال کے صدر کو آکسیجن کی سطح میں کمی کے بعد کل کھٹمنڈو کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال وہ دہلی کے ایمس میں داخل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 8:10 PM IST

نئی دہلی: نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے بدھ کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔صدر رام چندر پوڈیل کو کل دیر شام مہاراج گنج کے تریبھون ٹیچنگ ہاسپٹل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی آکسیجن کی سطح بہت کم ہو چکی تھی۔ انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے نئی دہلی ایئرپورٹ لایا گیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پونڈیل کے سینے میں انفیکشن پایا گیا ہے۔ دہلی کے ایمس میں ان کا علاج کیا جائے گا۔ صدر رام چندر پوڈیل کے ساتھ ان کے بیٹے چنتن پوڈل اور دیگر بھی ہیں۔

اس سے قبل نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو علاج کے لیے ہوائی جہاز سے بھارت لایا گیا۔ انہیں طبی ایمرجنسی کی وجہ سے ایئرلفٹ کیا گیا تھا۔ صدر کے میڈیا ایڈوائزر کے مطابق پوڈیل کو دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا۔ 78 سالہ صدر پوڈیل کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ایک ماہ کے اندر دوسری بار منگل کو نیپال کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رام چندر پوڈیل کو سانس لینے میں تکلیف اور بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے جانچ کیا تو ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن پایا گیا۔ انہیں ادویات دی گئیں لیکن ان کی صحت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔جس کے سبب انہیں آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال وہ ایمس میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nepal President Treatment نیپال کے صدر کو بذریعہ ایئر ایمبولینس علاج کیلئے بھارت لایا جائے گا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.