ETV Bharat / international

Nepal Elections Results وزیر اعظم دیوبا ساتویں بار آبائی ضلع سے جیتے

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 12:32 PM IST

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا اپنے آبائی ضلع دھنکوٹا سے مسلسل ساتویں بار جیت حاصل کی۔ دیوبا نے اپنے حریف ساگر ڈھکال کو 12,492 ووٹوں سے شکست دی۔ Nepal PM Deuba Win Election

وزیر اعظم دیوبا ساتویں بار آبائی ضلع سے جیتے

کاٹھمنڈو: وزیر اعظم اور نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا بدھ کے روز اپنے آبائی ضلع دھنکوٹا سے مسلسل ساتویں مرتبہ منتخب ہوئے۔ شیر بہادر دیوبا نے اپنے حریف ساگر ڈھکال کو 12,492 ووٹوں سے شکست دی۔ دیوبا کو 25,534 ووٹ ملے جبکہ ڈھکال کو 13042 ووٹ ملے۔ حکمراں نیپالی کانگریس کی زیر قیادت اتحاد نیپال کے پارلیمانی انتخابات میں دھیرے دھیرے اکثریت حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق حکمران اتحاد 75 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی قیادت میں مرکزی اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (CPN-UML) نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور ان کی پارٹی 38 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ Deuba Win Election against Dhakal

نیپالی کانگریس نے چھ سیٹیں جیتی ہیں اور وہ 46 پر آگے ہے۔ سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل کی اتحادی پارٹی سی پی این-ایم سی 17 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ سی پی این-یو ایس اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی دو سیٹوں پر آگے ہے۔ نیپال کے الیکشن کمیشن کے مطابق 20 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی اور صوبائی انتخابات میں تقریباً 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر دنیش کمار تھپلیہ نے کہا کہ یہ ووٹنگ فیصد الیکشن کمیشن کی توقعات سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے چند واقعات کو چھوڑ کر پورے ملک میں انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے۔ نیپال میں وفاقی پارلیمان کی 275 اور سات صوبائی اسمبلیوں کی 550 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nepal Election Result نیپالی کانگریس نے 03 اور یو ایم ایل نے 01 سیٹ جیتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.