ETV Bharat / international

Gaza Death Toll غزہ میں تشدد سے تقریباً نو سو خواتین بیوہ ہوئیں: اقوام متحدہ - اسرائیلی حملوں میں تقریباً 900 خواتین بیوہ ہوئی

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی میں اب تک غزہ میں 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سے جمعرات تک ان اسرائیلی حملوں میں تقریباً 900 خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ دوسری جانب آج سے رفح بارڈر سے امدادی ٹرکوں کا غزہ میں داخل ہونے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ Hamas Israel war, United Nations، Rafah border، The relief aid

Nearly 900 women widowed by violence in Gaza: UN

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 1:45 PM IST

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز کہا کہ غزہ میں تشدد سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والی 493,000 خواتین اور لڑکیوں میں ایک اندازے کے مطابق 900 نئی بیوہ خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ "یو این ویمن ریپڈ" کے حوالہ سے کہا کہ اقوام متحدہ کے اندازہ سے نئی بیوہ ہونے والی خواتین کے تعداد بے گھر ہونے والوں میں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار غزہ میں 7 اکتوبر سے جمعرات کے روز تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے اخذ کیے گئے ہیں جن کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اپنے ریلیف ویب پر پوسٹ کیے ہیں۔

  • Trucks carrying #humanitarian aid from #Egypt into war-torn and besieged #Gaza started passing through the Rafah border crossing Saturday, a security source and an Egyptian Red Crescent official told AFP.
    Egyptian state television showed several trucks entering the gate on the… pic.twitter.com/uTjAtBmcjk

    — KUWAIT TIMES (@kuwaittimesnews) October 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جاری تشدد میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4,137 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 53 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ ایسے حالات میں غزہ میں امداد پہنچانے کا کام آج سے شروع کیا گیا ہے۔ حماس کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی قافلہ میں 20 ٹرک شامل ہیں جن میں ادویات، طبی سامان اور محدود مقدار میں خوراک کا سامان (ڈبہ بند سامان) ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے انسانی بنیادوں پر دو امریکی یرغمالی خواتین کو رہا کیا

رفح بارڈر کو کھولنے کے ارد گرد سفارت کاری کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو جمعہ کے روز مصر کی کراسنگ کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، تاکہ امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں جانے کی اپیل کی جا سکے ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی ٹرکوں کو پیر تک انتظار کرنا پڑے گا۔ غزہ کی وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 ٹرکوں کی اس پہلی قسط میں بنیادی طور پر طبی سامان اور خوراک کی کچھ محدود فراہمی ہے۔ دو چیزیں جو اس فہرست میں نہیں ہیں وہ ہیں پانی اور ایندھن۔ واضح طور پر یہ غزہ کے لوگوں کے لیے بہت اہم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.