ETV Bharat / international

NASA Launches Rocket From Australia: ناسا نے پہلی بار امریکہ سے باہر کسی کمرشیل سائٹ سے راکٹ لانچ کیا - ناسا نے آسٹریلیا سے راکٹ لانچ کیا

امریکی خلائی ادارے ناسا NASA نے پہلی بار امریکا سے باہر کسی کمرشیل سائٹ سے راکٹ لانچ کیا۔ اتوار کو آسٹریلیا کے خلائی مرکز سے اس راکٹ کی لانچنگ کو انتہائی تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ NASA Launches Rocket From Australia

NASA first ever commercial rocket launch outside United States
ناسا نے پہلی بار امریکہ سے باہر کسی کمرشل سائٹ سے راکٹ لانچ کیا
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 9:29 PM IST

کینبرا: 27 برسوں میں پہلی بار ناسا NASA نے پیر کو آسٹریلیا کی سرزمین سے پہلا راکٹ لانچ کیا۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق، بارش اور ہوا کی وجہ سے لانچ میں تاخیر کے بعد راکٹ کو آج صبح شمالی علاقہ جات کے آرنہیم اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔NASA Launches Rocket From Australia

1995 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی نے آسٹریلیا سے راکٹ لانچ کیا ہے اور غیر ملکی سرزمین پر تجارتی لانچ پیڈ سے پہلی بار لانچ کیا ہے۔ ناسا نے کہا کہ این ٹی سے اڑان بھرنے والے تین میں سے پہلا راکٹ نے صرف جنوبی نصف کرہ میں فلکی طبیعیات کے مطالعہ کرنے کے لیے خلا میں تقریباً 300 کلومیٹر کا سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mars 2022 :ناسا کے پرسیورنس روور نے مریخ کے لیے اپنا مشن شروع کیا

ایکویٹوریئل لانچ آسٹریلیا کے سی ای او مائیکل جونز نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خاص طور پر آسٹریلیا کے خلائی پروگرام کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔جونز کی کمپنی آسٹریلیا کے انتہائی شمال میں ایک لانچ سینٹر چلاتی ہے اور ناسا کے تعاون سے تجارتی خلائی لانچ پروگرام کی قیادت کر رہی ہے۔ آرنہیم اسپیس سینٹر ، ایکویٹوریئل لانچ آسٹریلیا (ای ایل اے) کے زیر ملکیت چلایا جاتا ہے، جس کا مقصد 2024 تک سالانہ 50 لانچوں کی میزبانی کرنا ہے۔ اگلی لانچ 4 جولائی کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.