ETV Bharat / international

Nancy Pelosi Husband Sentenced: نینسی پیلوسی کے شوہر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر پانچ دن قید کی سزا

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 5:04 PM IST

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں عدالت نے پانچ دن کی قید کی سزا سنائی ۔ انہیں تین سال پروبیشن کی سزابھی سنائی گئی ہے۔ Nancy Pelosi Husband Sentenced

Nancy Pelosi husband gets 5 days jail for drunken driving
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی

لاس اینجلس: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی نے مئی 2022 میں کیلیفورنیا میں ہونے والے کار حادثے میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد 23 اگست کو عدالت نے انھیں 6,800 ڈالر کے جرمانہ کے ساتھ پانچ دن کی جیل اور تین سال پروبیشن کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ناپا کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج جوزف سولگا کے حوالے سے بتایا کہ 82 سالہ پال پیلوسی اس واقعہ کے بعد گرفتار ہوگئے تھے اور دو دن جیل میں گزارے تھے جس کی وجہ سے عدالت نے انھیں گرفتاری کے بعد دو دن جیل میں رہنے کی وجہ سے دو دن کا کریڈٹ اور پھر ان کے اچھے طرز عمل کی وجہ سے مزید دو دن کا کریڈٹ دے دیا۔ اس حساب سے پال پیلوسی کو اب مزید جیل میں کوئی بھی دن نہیں گزارنا پڑے گا۔Nancy Pelosi Husband Sentenced

یہ بھی پڑھیں: George Floyd's death: جارج فلائیڈ قتل معاملہ: سفید فام پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال کی سزا

دراصل مئی 2022 میں نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی پر ناپا کاؤنٹی شہر یونٹ ویل میں ایک کار حادثے کے سلسلے میں شراب پی کر گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہے تھے۔ اور ٹیسٹ کے بعد ان کے خون میں الکحل کی مقدار بھی پائی گئی تھی جس کے بعد انھیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پال پیلوسی فنانشل لیزنگ سروسز کے مالک ہیں، جو سان فرانسسکو میں واقع ایک سرمایہ کاری فرم ہے۔ نینسی اور پال پیلوسی کی شادی 1963 میں ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.