ETV Bharat / international

Al Qadir Trust case پاکستان میں 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں عمران خان سمیت سابق وزرأ نیب میں طلب

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نیب کی طرف سے تین صفحات پر مبنی نوٹس ارسال کیا گیا۔ عمران کو ملک ریاض کے خاندان اور این سی اے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 9:00 PM IST

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے لیے کل (18 مئی) کو ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں طلب کرلیا۔ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کے حوالے سے نیب کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نیب کی طرف سے تین صفحات پر مبنی نوٹس ارسال کیا گیا۔نیب کی طرف سے جارہ کردہ نوٹس میں پی ٹی آئی عمران خان کو کل صبح 10 بجے نیب روالپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں عمران خان سے 20 نکات پر مشتمل سوالات کے دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے دستخط کی گئی خفیہ معاہدے کے دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو ملک ریاض کے خاندان اور این سی اے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو حکومتِ پاکستان اور این سی اے کے درمیان ہونے والی خط و کتاب کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کا ریکارڈ بھی ساتھ لایا جائے جبکہ القادر یونیورسٹی کی تعمیر اور معاہدے سے متعلق دستاویزات بھی فراہم کی جائیں۔

اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی معاملے میں سابق وفاقی وزرأ کو طلب کر لیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں نیب نے سابقہ حکومت کی کابینہ میں شامل ارکان کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وفاقی وزرأ علی زیدی، شفقت محمود، حماداظہر اور زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔اس سے قبل سابق وفاقی وزیر برائے آبائی وسائل فیصل واوڈا کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا کو این سی اے سے ملنے والے 190ملین پاؤنڈ پر تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ، پی ٹی آئی کابینہ نے 190ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون سےسیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی۔فیصل واوڈانے اسوقت بطور وفاقی وزیر اس سیٹلمنٹ کی مخالفت کی تھی اور بطور وفاقی وزیر اس سیٹلمنٹ کو نیب کا کیس قرار دیا تھا۔خیال رہے القادرٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو طلب کیا ہے۔ نیب نے عمران خان کوالقادر ٹرسٹ کیس میں نوٹس وصول کرایا، نوٹس میں کہا گیا ہے عمران خان کل متعلقہ دستاویزات کے ساتھ القادرٹرسٹ کیس میں نیب پنڈی میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Anti-Imran Mob Protests پاکستان میں حکمران جماعتوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.