ETV Bharat / international

Imran Khan in Jhelum Meeting بارش ہو یا گرمی چوروں کے خلاف میری جدوجہد جاری رہے گی - پاکستان کے جہلم شہر

پاکستان کے جہلم شہر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور میں نے 26 سال قانون اور آئین کی حدود میں رہتے ہوئے جدوجہد کی ہے۔ پی ڈی ایم مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ اتحادی حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہیں۔Imran Khan in Jhelum Meeting

imran khan
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 5:20 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بارش ہو یا گرمی، ان کی چوروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ جہلم شہر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 26 سال قانون اور آئین کی حدود میں رہتے ہوئے جدوجہد کی ہے۔ شریف اور زرداری خاندانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت سے پہلے پاکستان سب سے اوپر تھا۔ Imran Khan in Jhelum Meeting

شریف اور زرداری خاندانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ان کے دور حکومت سے پہلے ملک سب سے اوپر تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو لوٹا اور اب ہمیں بتا رہے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا، "بارشوں کی وجہ سے ہونے والی مکمل تباہی کے بعد صوبے کس طرح فاضل غذائی اجناس پیدا کریں گے؟ کے پی کے وزیر خزانہ تیمور خان دو ماہ سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کے لیے کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Terrorism Case Against Imran Khan میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پاکستان کا مذاق بنا، عمران خان

Terrorism Case Against Imran Khan انسداد دہشتگردی معاملے میں عمران خان کو عبوری ضمانت

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کرنے چاہیے۔ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری وجہ سے تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سابق وزیراعظم نے حکومت سے سوال کیا کہ سیلاب کی وارننگ تو بہت پہلے آچکی تھی لیکن اس کے باوجود حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے کیا تیاری کی؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت سیلاب سے نمٹنے کے لیے پالیسیاں بنانے کے بجائے سازش کر رہی ہے اور یہ سازش ان کے خلاف نہیں بلکہ ملک کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہے۔

اتحادیوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو گھیر رہی ہے اور مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اتحادی انتخابات سے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی انہیں شکست دے دے گی۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.