ETV Bharat / international

ممبئی-گوہاٹی انڈیگو کی پرواز کی ڈھاکہ میں ایمرجنسی لینڈنگ، کانگریس لیڈر بھی پھنسے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 12:12 PM IST

Indigo flight emergency landing: گوہاٹی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو مبینہ طور پر گہرے دھند کی وجہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ہے۔ گوہاٹی ہوائی اڈے پر اترنے میں ناکام ہونے کے بعد پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔ ممبئی یوتھ کانگریس کے سابق سربراہ سورج سنگھ ٹھاکر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ ممبئی سے گوہاٹی جانے والی ان کی فلائٹ ڈھاکہ میں اتاری گئی ہے۔

Mumbai-Guwahati Indigo flight makes emergency landing in Dhaka, Congress leaders also stranded

نئی دہلی: ممبئی سے گوہاٹی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو ہفتے کے روز شدید دھند کی وجہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ گوہاٹی ہوائی اڈے پر اترنے میں ناکام ہونے کے بعد، پرواز کو آسام کے دارالحکومت سے 400 کلومیٹر سے زیادہ دور ڈھاکہ کی طرف موڑ دیا گیا۔

  • IndiGo flight 6E 5319 from Mumbai to Guwahati was diverted to Dhaka, Bangladesh due to bad weather in Assam's Guwahati. Due to operational reasons, an alternate set of crew is being arranged to operate the flight from Dhaka to Guwahati. The passengers were kept informed of… pic.twitter.com/vfm55poNCv

    — ANI (@ANI) January 13, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ممبئی یوتھ کانگریس کے سابق سربراہ سورج سنگھ ٹھاکر، جو امپھال میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ممبئی سے گوہاٹی کی فلائٹ میں تھے جب فلائٹ کا رخ موڑ دیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے انڈیگو 6ای کی فلائٹ نمبر 6ای 5319 ممبئی سے گوہاٹی میں سوار ہوا۔ لیکن گھنی دھند کی وجہ سے پرواز گوہاٹی میں نہیں اتر سکی۔ اس کے بجائے یہ ڈھاکہ میں اتری۔ انہوں نے بتایا کہ پرواز میں سوار تمام مسافر بغیر پاسپورٹ کے بین الاقوامی سرحد پار کر گئے تھے۔ ٹھاکر نے کہا، مسافر ابھی بھی جہاز کے اندر ہیں۔

  • Oh great to hear that. But I am stuck inside aircraft for 9 hours now. I left for Manipur (Imphal) for the Bharat jodo nyay yatra. Let’s see when I reach Guwahati and then will fly to Imphal.

    — Suraj Singh Thakur (@SurajThakurINC) January 13, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ میں اب 9 گھنٹے سے جہاز کے اندر پھنسا ہوا ہوں۔ میں بھارت جوڈو نیائے یاترا کے لیے منی پور (امپھال) کے لیے روانہ ہوا تھا۔ دیکھتے ہیں کب میں گوہاٹی پہنچتا ہوں۔ وہاں سے میں دوبارہ امپھال کے لیے پرواز کروں گا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ پرواز کا رخ ڈھاکہ کی طرف کیوں موڑا گیا۔ انڈیگو نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میاں بیوی جھگڑے کے باعث دہلی میں پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.