رباط: مراکش نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ چین میں کووڈ-19 سے متعلق صحت کی صورتحال اور چین کے لوگوں کے ساتھ مستقل اور براہ راست رابطے اور مراکش میں کورونا کی ایک نئی لہر سے بچنے کے لیے حکام نے پیپلز ریپبلک آف چائنا سے آنے والے تمام مسافروں کے مراکش میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Morocco to Ban Travelers Coming from China
وزارت نے کہا کہ یہ اقدام دولوگوں کے درمیان مخلصانہ دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ فرانس اور برطانیہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو جنوری کے پہلے ہفتے سے کووڈ-19 کے لیے منفی رپورٹیں جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ 5 جنوری سے چین سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے کووڈ 19 کے منفی ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اٹلی اور اسپین کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ممالک نے بھی چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Cases in China چین میں 13 جنوری تک روزانہ 3.7 ملین کوویڈ کیسز آسکتے ہیں
لندن میں واقع ایئر فنیٹی فارم نے ایک اندازے کے مطابق کہا ہے کہ چین میں 13 جنوری 2023 کو 3.7 ملین یعنی 37 لاکھ کووڈ 19 کے کیسز سامنے آسکتے ہیں اور اموات کا تخمینہ 10 دن بعد روزانہ 25,000 لگایا جا سکتا ہے۔ فرم نے کہا، "ہم اپریل 2023 کے آخر تک چین بھر میں 1.7 ملین اموات کا اندازہ کر رہے ہیں۔" Airfinity کا ماڈل چین کے علاقائی صوبوں کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔
یو این آئی