ETV Bharat / international

Haj 2023 بغیر اجازت حج کرنے والے سترہ ہزار لوگ سعودی عرب میں زیر حراست - حج 2023

رواں برس مناسک حج کی ادائیگی کے دوران سعودی سکیورٹی فورسز نے حج کے لیے ضروری قانونی منظوری کے بغیر سفر کرنے والے تقریباً 17615 افراد کو حراست میں لے لیا۔ 17k People Detained in Saudi

Haj 2023
Haj 2023
author img

By

Published : Jul 3, 2023, 1:25 PM IST

ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے حکام کی اجازت کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے 17 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے پیر کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایس پی اے نے بتایا کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے حج کے لیے ضروری قانونی منظوری کے بغیر سفر کر رہے تقریباً 17615 افراد کو حراست میں لیا، ان میں سے 9509 کو رہائش، کام اور سرحدی حفاظت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

ایجنسی نے بتایا کہ عقیدتمندوں کو بغیر اجازت حج کے مقامات پر لے جانے کے الزام میں دیگر 33 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلے ہفتے بیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حج ادا کیا، جو مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ کا سالانہ اسلامی سفرہے۔ ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سعودی حکام نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو حج کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 حجاج کرام کی تمام تر فرائض کی تکمیل کے بعد روانگی کا سلسلہ شروع

وہیں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ حاجیوں کی تعداد سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2023 بمطابق 1444 ہجری کے حج میں 150 سے زائد ممالک سے آنے والے 18 لاکھ 45 ہزار مردو خواتین نے شرکت کی۔ حالانکہ کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد 25 لاکھ سے زائد لوگوں کے سفر حج میں شرکت کی توقع تھی لیکن رواں سال حاجیوں کی تعداد توقع سے کم رہی۔
یواین آئی/اسپوتنک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.