ETV Bharat / international

President Oath Ceremony محمد شہاب الدین پیر کو بنگلہ دیش کے صدر کے عہدے کا حلف لیں گے

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 10:46 PM IST

بنگلہ دیش کے نومنتخب صدر محمد شہاب الدین پیر کو صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ اس حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم شیخ حسینہ، کابینہ کے ارکان اور سینکڑوں معزز مہمان شرکت کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈھاکہ: نو منتخب صدر محمد شہاب الدین پیر کو بنگلہ دیش کے 22 ویں صدر کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب تقریباً 11 بجے بنگا بھون کے تاریخی دربار ہال میں منعقد ہوگی۔ بنگا بھون کے مطابق قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر شیریں شرمین چودھری مسٹر شہاب الدین کو عہدے کا حلف دلائیں گی۔تقریب میں وزیر اعظم شیخ حسینہ، کابینہ کے ارکان اور سینکڑوں معزز مہمان شرکت کریں گے۔ کیبنٹ سیکرٹری محمد محبوب حسین پروگرام کی نظامت کریں گے۔حلف برداری کی تقریب کے بعد مسٹر محمد شہاب الدین صدر کے دفتر کے حلف کے دستاویزات پر دستخط کریں گے۔صدر کے پریس سکریٹری محمد زین العابدین نے بی ایس ایس کو بتایا کہ نئے صدر محمد شہاب الدین اور سبکدوش ہونے والے صدر ایم عبدالحمید حلف اٹھانے کے بعد باضابطہ طور پر نشستیں بدلیں گے۔

تقریب میں نئے صدر کے خاندان کے افراد بشمول ان کی اہلیہ ڈاکٹر ربیکا سلطانہ اور بیٹے ارشد عدنان رونی شرکت کریں گے۔تقریب میں چیف جسٹس حسن فائز صدیقی، اراکین پارلیمنٹ، چیف الیکشن کمشنر، سپریم کورٹ کے ججز، سیاسی رہنما، تینوں سروسز کے سربراہان، سفارت کار، سینئر صحافی بشمول ایڈیٹرز اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ 73 سالہ شہاب الدین 13 فروری 2023 کو بنگلہ دیش کے 22ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل مارچ ماہ میں بنگلہ دیش کے سابق صدر اور سابق چیف جسٹس شہاب الدین احمد کا 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم شیخ حسینہ، قومی اسمبلی اسپیکر شرین شرمین چودھری اور چیف جسٹس حسن فیض صدیقی نے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Election بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے، حسینہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.