واشنگٹن: امریکہ میں 'ڈیریکو' طوفان کی وجہ سے چار ریاستوں میں تقریباً 270000 مکانات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ئی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ پاورآؤٹیج ڈاٹ یوایس پورٹل کے مطابق انڈیانا میں 141000 سے زیادہ اور الینوئس میں 106000 لوگوں کو بجلی کے مسائل کا سامنا کرناپڑا۔ جبکہ ٹینیسی اور جارجیا میں 27000 سے زیادہ کٹوتی درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں ہفتے کے آخر تک بجلی بحال نہیں ہو سکتی ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الینوئس میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے زرعی کھیتوں کو متاثرکیا ہے اور کسانوں کو خدشہ ہے کہ تمام فصلیں پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہے۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق طوفان سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔جبکہ مالی طور پر بڑے پیمانے پر نْصان کا اندیشہ ہے۔
مزید پڑھیں:Titan Submarine Row ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے انسانی باقیات برآمد
موسمی خدمات نے 'ڈیریکو' کو ایک ایسے طوفان کے طور پر بیان کیا ہے جس میں تیز بارش کے ساتھ 240 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں۔ وہیں اس شدید طوفان کی وجہ سے امریکہ میں 7000 سے زائد پروازیں یا تو منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ملک بھر میں طوفان کی وجہ سے پروازوں کی منسوخی کی تعداد ہر منٹ میں بڑھ رہی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر شمال مشرقی علاقے میں محسوس کیا گیا۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ایئر لائن یونائیٹڈ ہے، جس کی 37% پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ان میں سے 16% منسوخ ہو گئیں۔
یو این آئی