ETV Bharat / international

Mexico President Corona Positive میکسیکو کے صدر تیسری بار کورونا سے متاثر - میکسیکو کے صدر کورونا پازیٹو

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور تیسری بار کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ جنوری 2021 اور 2022 میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ Andres Manuel Lopez Corona Positive

میکسیکو کے صدر تیسری بار کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 11:14 AM IST

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کا کہنا ہے کہ وہ تیسری بار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ اگلے کئی دنوں تک ذاتی ملاقاتیں منسوخ کر یں گے۔ اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اتوار کی رات ٹویٹر پر کہا ’’آپ اس پر یقین نہیں کریں گے دوست: میں کووڈ 19 ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہوں۔ یہ خطرناک نہیں ہے. ... مجھے اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا، میں میکسیکو سٹی میں ہوں۔ میں کچھ دنوں کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھوں گا۔ عدن آگسٹو لوپیز ہرنینڈز (سیکرٹری برائے داخلہ) صبح کے اجلاس کی قیادت کریں گے۔ جلد ہی ملتے ہیں۔ اس سے پہلے میکسیکو کے لیدڑ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ صدر کا یوکاٹن ریاست کا دورہ معطل کیا جا رہا ہے۔

لوپیز اوبراڈور پہلی بار جنوری 2021 میں کووڈ۔ 19 سے متاثر ہوگئے تھے اور مبینہ طور پر دو ہفتوں تک ان کا علاج کیا گیا تھا۔ اس کے ایک سال بعد دوسری بار میکسیکو کے صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی لیکن انہوں نے صرف چار دن کے لیے اپنی عوامی موجودگی منسوخ کی۔ واضح رہے گزشتہ سال امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور انہیں وائٹ ہاؤس میں آئسولیٹ کر دیا گیا، جہاں سے وہ اپنے سرکاری فرائض سرانجام دیتے تھے۔ 79 سالہ بائیڈن کو مکمل طور پر کوویڈ ٹیکہ لگایا جاچکا ہے اور بوسٹر خوراک بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2022 میں ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کووڈ-19 سے متاثر ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Mahathir Mohamad Corona Positive ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کورونا سے متاثر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.